برطانوی پولیس نے ایران کی انٹیلی جنس سروس کی معاونت کے الزام میں 39 سالہ شخص پر نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت فردِ جرم عائد کر دی۔
پولیس کے مطابق وحید عابری نامی ملزم جو لیور پول کا رہائشی ہے، اسے بدھ کے روز برمنگھم کے علاقے سے مشتبہ سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ لندن کی سربراہ کمانڈر ہیلن فلاناگن نے کہا ہے کہ چونکہ ملزم پر فردِ جرم عائد ہو چکی ہے، اس لیے الزامات کی تفصیلات پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا، تاہم عوام کو یقین دلایا جاتا ہے کہ اس تحقیقات کے سلسلے میں کسی کمیونٹی، فرد یا عوام کے لیے براہِ راست کسی خطرے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔
پولیس کے مطابق وحید عابری کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے اور اس کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔