ایران کے اسلامک ریوولوشنری گارڈ کور (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں تعینات امریکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق آئی آر جی سی نے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران اردن میں موجود امریکی فوجی اہداف کو ہدف بنایا گیا۔
دوسری جانب اردنی فوج نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس نے ملک کی جانب آنے والے ایران کے 3 میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے تھے۔