• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہوگئی ہیں۔

فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہونے کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو ان پلیٹ فارمز پر موجود اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صارفین یہ شکایت کر رہے ہیں کہ جب بھی وہ ویب سائٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو اکاؤنٹ کی عارضی عدم دستیابی کا میسج سامنے آتا ہے۔

فوٹو— اسکرین گریب
فوٹو— اسکرین گریب

اس کے ساتھ ساتھ اس میسج میں لکھا ہوا ہے کہ عدم دستیابی سائٹ میں مسئلے کی وجہ سے ہے جسے جلد ہی حل کر لیا جائے گا، براہ مہربانی کچھ دیر بعد دوبارہ کوشش کریں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کےمطابق صارفین کی جانب سے فیس بک ڈاؤن  ہونے کی شکایات میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کے قریب نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

فی الحال میٹا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید