• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھین لی گئیں 

لاہور (کرائم رپورٹر سے) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھین لی گئیں۔ مختلف علاقوں میں مسلح افراد نے وارداتیں کر کے شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ سندر میں فاروق احمد سے 4لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں اعجاز علی سے 4لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس میں غفران احمد سے 4لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں قیصر محمود سے 4لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ سمن آباد میں ضمیر حسین سے 4لاکھ 25ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ادھر گارڈن ٹاؤن میں احمد رضا اور چوہنگ میں بلال حسین کی گاڑیاں چوری ہو گئیں جبکہ شادمان میں علی حمزہ، شفیق آباد میں محمد اسلم اور شالیمار میں خرم شہزاد کی موٹر سائیکلیں نامعلوم چور لے اڑے۔
لاہور سے مزید