• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاہنہ، ناکہ لگا کرشہریوں کو لوٹنےوالے 2 کانسٹیبلز گرفتار،تیسرا فرار

کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ پولیس نےخیابان آمین ہاؤسنگ سکیم میں ناکہ لگا کرکئی روزسےشہریوں کو لوٹنےوالے دوباوردی پولیس کانسٹیبلز گرفتارلئے جبکہ تیسرا فرار ہوگیا۔کاہنہ کی چوکی ہلوکی کے علاقہ میں گزشتہ کئی روزسےتین باوردی پولیس اہلکاروں نے بغیر نمبر موٹرسائیکل پر مختلف جگہوں پر ناکے لگاکر متعدد شہریوں کولوٹامگرمقامی پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی اورمتاثرین سے ثبوت مانگتے رہے. جبکہ مذکورہ باوردی ڈاکوؤں نے باغ ارم کےرہائشی احتشام ظفر کوناکے پر روک کر تشدد کیا اورجان سے ماردینے کی دھمکی دیکر5لاکھ روپےکی ڈیمانڈ کی اورگھنٹےتک اسےاسکی گاڈی میں لےکر گھومتےرہے۔ بالآخر اسکے دواےٹی ایم کارڈز سے 86ہزار نکلوا کرلوٹ لئےاور ٹھوکر کے قریب چھوڑکر فرارہوگئے۔
لاہور سے مزید