• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال,12 ماہ میں 25 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا، پرنسپل اے ایم سی

لاہور( جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ’’صحت سب کے لیے‘‘اور ’’مریض سب سے مقدم‘‘کے تحت لاہور جنرل ہسپتال نے گزشتہ مالی سال کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے دوران ایمرجنسی اور او پی ڈی میں مجموعی طور پر 25 لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے اکیڈمک کونسل اور انتظامی ڈاکٹرز کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اولین مقصد ہر مریض کو بغیر کسی تاخیر کے معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے اور موثر کوآرڈینیشن اور مریض دوست پالیسیوں کی بدولت ہی ہسپتال کے تمام شعبوں میں نمایاں بہتری آئی۔
لاہور سے مزید