مانگا منڈی ( نامہ نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد اعجاز کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ رائے بابر علی نے تحصیل بھر میں انتظامی امور کو مؤثر اور فعال بنانے کے لیے بھرپور کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ وہ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں موجود رہ کر ترقیاتی منصوبوں، مین ہولز کی کورنگ، پرائس کنٹرول، تجاوزات کے خاتمے، ستھرا پنجاب مہم کی کارکردگی کی نگرانی کر رہے ہیں۔