• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے اور نشے کی زیادتی کے باعث 4افراد جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے اور نشے کی زیادتی کے باعث 4افراد جاں بحق ہو گئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق لاری اڈا کے علاقے 62 اسٹینڈ کے قریب سے تقریباً 35 سالہ نامعلوم شخص اور ٹبی سٹی میں پانی والا تالاب کے قریب سے تقریباً 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں برآمد ہوئیں تینوں افراد نشے کے عادی تھے جن کی اموات نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی جبکہ لوئر مال کے علاقہ بند روڈ کے قریب نجی پلازہ سے 40 سالہ نامعلوم شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھنے سے کرنٹ لگا موقع پر دم توڑ گیا متوفی بھی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔
لاہور سے مزید