لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت حلقہ پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے اہم اجلاس منعقد ہوا-ترقیاتی منصوبوں میں ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے ہربنس پورہ تا پھاٹک صدر کینٹ ٹرنک سیوریج، 1 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے یوسی 148 کے آمنہ پارک میں ٹیوب ویلز، گلیوں کی مرمت، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبہ جات شامل ہیں - صوبائی وزیر صحت نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف نگرانی جاری رکھی جا رہی ہے-صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پی پی 153 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ڈیڈ لائن پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے- عوام کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا- ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا-ترقیاتی منصوبوں کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے-