لاہور ( جنرل رپورٹر ) نجی ٹی وی چینل پر پوسٹ گریجویٹ کی سیکنڈ فیلوشپ میں ٹریننگ سے متعلقہ خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر اس حوالہ سے چلنے والی خبر حقائق سے منافی ہے۔ محکمہ صحت نے طبی درسگاہوں کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے مراسلہ لکھا۔ سی پی ایس پی اور یونیورسٹی کے امیدوار بھی سیکنڈ فیلوشپ میں ٹریننگ کیلئے اہل ہیں۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ حکومت پنجاب نے یونیورسٹی پروگرام کیلئے سی پی ایس پی و یونیورسٹی کے امیدواروں کو برابر مواقع فراہم کئے ہیں۔ جنوری 2027 کے داخلہ سیشن سے مؤثر طور پر، سنٹرل انڈکشن کے تحت سیکنڈ (دوسری) فیلوشپ (جو پہلے لیول-IV کہلاتی تھی) کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ صرف یونیورسٹی ڈگری پروگرامز (MD/MS) کے لئے ہی پیش کی جائے گی۔