• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات ،بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلہ کی تیاریاں عروج پر

گجرات(نمائندہ جنگ) گجرات میں بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلہ کی تیاریاں عروج پکڑ گئیں‘  ڈسٹرکٹ چیئرمین گجرات‘ وائس چیئرمین‘ میونسپل کارپوریشن کے میئر‘ ڈپٹی میئر، 6میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے انتخاب کیلئے نوازلیگ  نے موزوں امیدواروں کے نام وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دئیے،ضلعی چیئرمین کیلئےکوٹلہ گروپ اور نوابزادہ گروپ آمنے سامنے ہیں۔ جبکہ میونسپل کارپوریشن گجرات کے میئر کیلئے نوازلیگ کے حاجی ناصرمحمود مضبوط امیدوار ہیں‘ ضلع گجرات کی 129یونین کونسلوں‘ میونسپل کارپوریشن کی 12یونین کونسلوں اور6میونسپل کمیٹیوں کے منتخب نمائندگان خفیہ بیلٹ کے ذریعے یکم ستمبر اور3ستمبر کو مخصوص نشستوں کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالیں گے۔ضلعی کونسل کی مخصوص نشستوں کے لئے ضلعی کونسل ہال اور میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کا الیکشن ٹی ایم اے ہال میں منعقد ہوگا‘ جبکہ 6میونسپل کمیٹیاں سرائے عالمگیر‘ ڈنگہ‘ لالہ موسیٰ‘ کھاریاں‘ کنجاہ اور جلالپور جٹاں کی مخصوص نشستوں پر الیکشن 3ستمبر کو ہوگا۔ 
تازہ ترین