کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداٹیں ناقابلِ برداشت ہیں ،گزشتہ کئی ہفتوں میں اسٹریٹ کرمنلز نے کئی زندگیوں کے چراغ گل کر دیے اور کئی خاندان اجاڑ دیئے، آخر کب تک یہ کھیل اسی طرح جاری رہے گا، ہم حکومتِ سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔