• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ’کولانگ کوہ‘ کی بات کر کے نئے حملوں کا جواز تراش رہا ہے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا نطنز کے قریب ’کولانگ کوہ‘ کی بات کر کے ایران پر نئے حملوں کا جواز تراش رہا ہے، حالانکہ وہاں کوئی ایٹمی سرگرمی نہیں ہو رہی۔

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ آخر اقوام متحدہ کا ایٹمی نگرانی کا ادارہ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب کیوں نہیں دے رہا؟ 

اسماعیل بقائی نے کہا کہ کولانگ کوہ کی بات کر کے امریکا تباہیوں، جارحیت اور سبوتاژ کے نئے بہانے تلاش کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر نے کل نطنز کے قریب ’کولانگ کوہ‘ میں ایٹمی سرگرمیوں کے سوال پر کہا تھا کہ امریکا بہت جلد وہاں حملے کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ جلد ہوگا، ایرانی اس حملے کو روکنے کےلیے کچھ نہیں کرسکیں گے، جب تک ایران بامعنی مذاکرات کو تیار نہیں ہوتا تب تک انہیں بھی اس میں دلچسپی نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید