کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ایکسائز افسر کے خلاف 4 من سے زائد چرس اور 20 کلو آئس برآمدگی کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اصل ملزمان کو بچانے کے لیے اسسٹنٹ ایکسائز افسر کو نامزد کیا گیا، ملزم جاوید رشید دسمبر 2025 سے جیل میں ہے،عدالتی احکامات پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے مقدمے میں نقائص پر اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیئے کہ مقدمے اور چالان میں الگ الگ گاڑیوں کے نمبر لکھے ہوئے ہیں، گاڑی کے اصل مالک کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا، جن پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا ان کے خلاف محکمانہ کارروائی تک نہیں کی گئی، عدالت نے حکم دیا کہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر ملزم کو جیل سے رہا کیا جائے۔