سعودی عرب سے تیل لے جانے والے چین کے 2 آئل سپر ٹینکرز باخیریت آبنائے باب المندب پار کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہے تاہم یمن کے حوثیوں کی بحری ناکہ بندی کے باوجود سعودی عرب سے خام تیل لے جانے والے 2 چینی سُپر ٹینکر باب المندب سے باحفاظت گزر گئے۔
شپنگ ڈیٹا کے مطابق دونوں جہازوں نے اپنے ٹرانسمیٹر کے ذریعے نشاندہی کر رکھی تھی کہ ان پر چینی عملہ سوار ہے۔
یہ دونوں آئل ٹینکر اس ہفتے سعودی عرب میں ینبع کی بندرگاہ سے تیل لے کر نکلے تھے۔
واضح رہے کہ حوثیوں نے چند روز قبل سعودی جہاز رانی کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب جہازوں کی نگرانی کرنے والے اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو صرف 1 تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز عبور کر سکا جو 7 مئی کے بعد سب سے کم تعداد ہے۔