• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس اور اسپین کے جنگلات میں آتشزدگی، بڑے پیمانے پر نقل مکانی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ہیٹ ویو کے دوران فرانس کے جنوب مغربی جنگلات میں آگ لگ گئی، ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، جبکہ اسپین میں ہنگامی حالت نافذ  کردی گئی۔

فرانس میں ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، حکام  نے سیاحت کے لیے مشہور Cap Ferret سے مکمل انخلا کی ہدایت کردی۔

فرانس کے صدر میکرون نے فوج کو آگ بجھانے میں مدد کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب میڈرڈ کے نواح میں بڑی آگ لگنے سے اسپین میں اپنی نوعیت کی پہلی بار قومی ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، انیس ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا۔

دو ہزار اہلکار اور دس طیارے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید