• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاکروچ جنتا پارٹی کے مطالبات ماننے کیلئے مودی سرکار کے پاس آج دوپہر تک کی مہلت

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

بھارت میں نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج جاری ہے، طلبہ کے مطالبات ماننے کے لیے مودی سرکار کے پاس آج دوپہر تک کی مہلت ہے۔

ترجمان سی جے پی آشوتوش رنکا کا کہنا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے آج سہ پہر 3:30 سے 4 کے درمیان وقت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے معاملے پر واضح طور پر ہاں یا نہ میں جواب دینا ہو گا۔

آشوتوش رنکا نے سونم وانگچک کے خلاف سوشل میڈیا مہم کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ 26 روز تک بھوک ہڑتال کرنے والے شخص کو نشانہ بنانا افسوس ناک ہے۔

گزشتہ روز حکومت سے مذاکرات کے بعد طلبہ کا کہنا تھا وزیرِ تعلیم مستعفی نہ ہوئے تو احتجاج پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے دارالحکومت نئی دہلی کے وسطی علاقوں میں انٹر نیٹ سروس کی معطلی میں توسیع کر دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید