• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار، 36.81 کلو منشیات برآمد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف 3 کارروائیوں میں 36.81 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔

ترجمان کے مطابق آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 210 گرام افیون برآمد ہوئی، کالا شاہ کاکو ٹول پلازا کے قریب گاڑی سے 16.8 کلو چرس، 3 کلو گرام آئس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مانسہرہ کے قریب کارروائی کے دوران موٹر سائیکل سے 16.8 کلو چرس برآمد کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید