• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالی قزاقوں کا 10 پاکستانی مغویوں کی رہائی کیلئے 30 لاکھ ڈالرز تاوان کا مطالبہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صومالیہ میں اغواء کیے گئے بحری جہاز اور اس پر سوار پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے 94 روز گزرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔

رہنما برائے انسانی حقوق انصار برنی کے مطابق بحری قزاقوں نے پاکستان کے 10 مغویوں کے اہلِ خانہ سے رابطہ بھی منقطع کر دیا ہے جس کے باعث خاندان شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

انصار برنی نے بتایا ہے کہ بحری قزاقوں نے مغویوں کی رہائی کے بدلے 30 لاکھ ڈالرز تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ اور وزارتِ انسانی حقوق مغوی پاکستانیوں کی محفوظ رہائی کے لیے صومالی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید