• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایل اے اور بی ایل ایف کا سہولت کار پروفیسر 4 دہشتگردوں سمیت گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی نے تربت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے فتنہ الہندوستان بی ایل اے اور بی ایل ایف کی سہولت کاری، اسلحہ کی فراہمی اور نوجوانوں کو کالعدم تنظیم میں بھرتی کرنے میں ملوث ایک اور پروفیسر کو بی وائی سی کے چار دہشت گردوں سمیت گرفتار کر کے خود کش جیکٹس ٗ بھاری تعداد میں اسلحہ بم ٗ راکٹ قبضے میں لے لئےگرفتار دہشت گرد نے اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی اور تربت کے زبیدہ جلال کالج میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہا تھا ۔ افغانستان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر دوستین کیساتھ گوگل میپ کی مدد سے مختلف حساس مقامات کی لوکیشن شیئر کرتاتھا ۔ اس نے کوئٹہ کے ایک سرکاری ہسپتال سے ادویات اور سرجیکل سامان دہشت گردوں تک پہنچایا ۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے قائم کیا گیا پیوفٹیک کا ادارہ دسمبر سے کا م کر رہا ہے پورا صوبہ اے ایریا ہو چکا ہے گزشتہ سال ایک ملین افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید