تھائی لینڈ کے سستی سیاحتی پیکیج کی پیشکش 3 بھارتی شہریوں کو مہنگی پڑ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 3 بھارتی شہریوں کو مبینہ طور پر بھارتی شہریوں پر مشتمل ایک گروہ نے اغواء کر کے ایک ہفتے تک یرغمال بنائے رکھا، تشدد کا نشانہ بنایا اور اہلِ خانہ سے تاوان طلب کرنے پر مجبور کیا۔
تھائی اخبار بینکاک پوسٹ کے مطابق متاثرہ افراد کو کم قیمت سیاحتی پیکیج کا جھانسہ دے کر تھائی لینڈ بلایا گیا، جہاں انہیں اغواء کرنے کے بعد ایک مکان میں قید رکھا گیا۔
تھائی پولیس نے پیر کو کارروائی کرتے ہوئے تینوں مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرا لیا، جبکہ منگل کے روز ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران 5 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اوتار سنگھ، جگجیت سنگھ، رام بالک کمار، سکھبیر سنگھ اور کلرا سنگھ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
انہیں بینکاک کے علاقے خلونگ تان میں واقع ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔