• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول عرف پنکی کیخلاف پولیس نے قتل کی دفعہ کو قتل بالسبب میں تبدیل کر دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف کراچی کے بغدادی تھانے میں قتل کے مقدمے کو پولیس نے قتل بالسبب میں تبدیل کردیا۔

پولیس نے مقدمے کا حتمی چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔

پولیس نے مقدمے میں قتل کی دفعہ کو قتل بالسبب میں تبدیل کر دیا ہے۔

عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کے مطابق جامعہ کراچی کی رپورٹ کی روشنی میں قتل کی دفعہ ختم کی گئی، کیمیکل رپورٹ میں موت کی  وجہ نشے کی وجہ سے ظاہر ہوئی۔

چالان کے متن کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

قومی خبریں سے مزید