امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل بنانے کی اجازت نہیں دی۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق فی الحال یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل بنانے کی اجازت نہیں دی۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ پیٹریاٹ میزائل انتہائی حساس ہتھیار ہیں اس لیے ان کا لائسنس احتیاط سے دیا جائے گا۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف چند روز میں پہلی بار یوکرین کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان اب بھی جنگ جاری ہے۔