اسلام آباد ( آصف بشیر چوہدری) بانی پی ٹی آئی کا جیل سے اکبر ایس بابر کے نام اہم پیغام، ابتدائی دور کے ساتھیوں اور ناراض رہنماؤں و کارکنوں کو متحد کرنے کا ٹاسک دے دیا۔بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جیل سے اپنے سابق دیرینہ ساتھی اور پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کے نام اہم پیغام بھجوایا ہے، جس میں انہیں پارٹی کے ابتدائی دور کے ساتھیوں اور ناراض رہنماؤں و کارکنوں کو دوبارہ متحد کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام جیل میں موجود ایک دوسرے دیرینہ دوست کے ذریعے ان تک پہنچایا گیا۔ پیغام میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل سے جب بھی باہر آیا تو سب سے پہلے اکبر ایس بابر کے گھر جاؤں گا۔