سرگودھا ( نمائندہ جنگ )چیف انجینئر محکمہ آبپاشی محمد سلیم ملک نے کہا ہے کہ مون سون شجرکاری مہم کے دوران محکمہ آبپاشی نے سرگودھا زون میں6لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیاہے ۔ تمام ایکسین صاحبان کو50 ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ دیاگیاہے ۔ اپنے دفتر کے لان میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ درخت قدرت کی بہت بڑی نعمت ہیں ۔ اس دنیا میں ایک درخت لگانا جنت میں گھر بنانا ہے ۔ درخت ماحول کی آلودگی اور موسموں کے اعتدال پر رکھنے میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں ۔زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور انکی حفاظت پر بھی توجہ دی جائے۔