• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر جنوبی کوریا سے اظہارِ ناراضی

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں حصہ نہ  لینے پر جنوبی کوریا سے اظہار ناراضی، فوجی مشقیں کم کرنے کی ہدایت دے دی۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں نے حال ہی میں جنوبی کوریا کے صدر سے پوچھا کہ کیا وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے میں ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہیں گے، تو انہوں نے جواب دیا کہ 'نہیں، شکریہ!۔

امریکی صدر نے کہا کہ انھوں نے پینٹاگون سربراہ کو جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں کم کرنے کی ہدایت کی ہے، اگرچہ اب ان مشقوں کو منسوخ کرنے میں بہت دیر ہو چکی ہے، لیکن وہ اس بات پر خوش نہیں ہیں کہ امریکا نے پہلے ان میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں نہ صرف مہنگی ہیں بلکہ شمالی کوریا کو انتہائی نامناسب اور جارحانہ پیغام دیتی ہیں جو ان کے دور صدارت میں امریکا کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں بنا اور ہمیشہ احترام کا رویہ اختیار کیے رکھا۔ 

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کے کم جونگ اُن کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں آج سے 27 اگست تک جاری ر ہیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید