• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ، ڈونلڈ ٹرمپ نے مفاہمتی یادداشت میں توسیع مسترد کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ ختم ہونے والی مفاہمت کی یادداشت میں توسیع نہیں چاہتا اور ایران کو سفید پرچم لہرا دینا چاہیے۔

امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ میری ٹیم ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے بات چیت کر رہی ہے تاہم پاسدارانِ انقلاب نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دوسری جانب ایرانی حکام نے مفاہمت کی یادداشت کی مدت ختم ہونے کے بعد امریکا کے ساتھ جاری تنازع میں زیادہ جارحانہ حکمتِ عملی اپنانے کے اشارے دیے ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کی ’سنگین‘ خلاف ورزیوں کے باعث ایران کے خلاف پابندیوں سمیت دیگر معاملات کے حل کے لیے مذاکرات کی 60 روزہ مدت اب بے معنی ہو چکی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی امریکی حملے کا مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید