ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری پر اتفاق ہوگیا ہے۔
مسقط سے عمان کے وزیر خارجہ بدرالبوسعیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ پُرامید ہیں کہ آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری کا جلد اعلان کریں گے۔
عمانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امید ہے آبنائے ہرمز سے محفوظ آمدورفت کی بحالی کے عملی انتظامات کا اعلان جلد ہوگا۔