اسلام آباد ( طاہر خلیل ) گوجرانولہ پاسپورٹ آفس کا تمام عملہ فارغ ،وزیر داخلہ نے غفلت پر کارروائی کا حکم دے دیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا۔پاسپورٹ آفس مقررہ وقت سے قبل بند اور عملہ غائب تھا، پاسپورٹ آفس میں شہریوں کا داخلہ بند کیا ہوا تھا اور انہیں باہر سے ٹرخایا جا رہا تھا ۔