• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیلنسکی کا روس پر روزانہ ہزار ڈرون حملوں کا حکم

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنی فوج کو روس پر روزانہ ہزار ڈرون حملے کرنے کا حکم دے دیا۔

زیلنسکی نے ایک بیان میں کہا کہ مزید اقدامات کی ضرورت ہے،  ہمارا واضح ہدف ہے اور ہم اسے ہر صورت پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے حملوں کے خلاف اپنے ہتھیاروں کو موثر بنانا ہے۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ بنیادی ہدف شاہد ڈرونز کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط اور روس پر حملوں کی شدت میں اضافہ کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید