• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کا امریکی ڈرون ایم کیو 9 مار گرانے کا دعویٰ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایرانی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی ڈرون ایم کیو 9 مار گرانے کا دعویٰ کر دیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز پر فضائی دفاعی میزائلوں سے امریکی ڈرون مار گرایا، حملے کے بعد امریکی ڈرون خلیجی سمندر میں جا گرا۔

اس سے قبل امریکی فوج نے ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے حوالے سے امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز لارک جزیرے پر ایرانی میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی عہدیدار نے الزام عائد کیا تھا کہ  لارک جزیرے پر پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں کے ساتھ راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔

جواب میں پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکا کو جزیرہ لارک پر حملے کی قیمت معاشی اور عسکری، دونوں محاذوں پر چکانا پڑے گی۔

جس کے بعد جواب میں ایرانی فوج نے متحدہ عرب امارات کے ال منہاد ایئر بیس کو ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

ایرانی فوج کے مطابق حملے میں ایئر بیس پر موجود امریکی فوجی اہلکاروں اور ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی فوج کا کہنا تھا کہ حملہ جزیرہ لارک پر پاسدارانِ انقلاب کے اہلکاروں اور ایرانی شہریوں کی شہادت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید