اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) قومی ٹیرف پالیسی سے آٹو پارٹس کی صنعت کی بندش کا خطرہ پیدا ہوگیاہے80فیصدادارے شدید خطرات سے دوچار ہیں جو بند ہوسکتے ہیں ، پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) نے کہا ہے کہ قومی ٹیرف پالیسی 2025-30 کو موجودہ شکل میں مکمل طور پر نافذ کیا گیا تو ملک کی آٹو پارٹس صنعت شدید بحران کا شکار ہو سکتی ہے، جبکہ ایسوسی ایشن کے سروے میں شامل 80 فیصد ارکان نے کاروبار بند کرنے پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔