اسلام آباد (ساجد چوہدری) پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش سائبر سکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا اور کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جھوٹا اور گمراہ کن ہے، پی ٹی اے کی جانب سے ایسا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا، عوام سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ معلومات پر بھروسہ نہ کریں، عوام جعلی اور غیر مصدقہ معلومات کو سوشل میڈیا پر آگے شیئر کرنے سے گریز کریں۔