• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی شاہد بلوچ کو چیئرمین پی سی ایس آئی آر کا چارج تفویض

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی شاہد اقبال بلوچ کو چیئرمین پی سی ایس آئی آر (ایم پی ون سکیل)کی پوسٹ کا لک آفٹر چارج تفویض کر دیا گیا ہے، یہ پوسٹ چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر حسین عابدی کے کنٹریکٹ کی میعاد ختم ہونے پر خالی ہوئی ہے ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی منظوری سے وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی شاہد اقبال بلوچ کو یہ چارج دیا گیا ہے جو نئے احکامات یا پھر نئے چیئرمین کی تقرری تک یہ ذمہ داری نبھاتے رہیں گے،ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری شاہد اقبال بلوچ نے چیئرمین پی سی ایس آئی آر کی پوسٹ کا چارج سنبھال لیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید