• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے بڑے ہسپتالوں میں آرتھو پیڈک سرجن کی عدم دستیابی، عوام مشکلات کا شکار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد کے بڑے ہسپتالوں پمز اور پولی کلینک میں چلڈرن آرتھوپیڈک سرجن کی عدم دستیابی کے باعث بچوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سکول میں گر کر بازو کی ہڈی تڑوانے والے بچے کو پولی کلینک سے پمز اور پھر راولپنڈی ریفر کیا گیا، جس دوران بچہ کئی گھنٹے درد سے تڑپتا رہا،لیکن کہیں بھی چلڈرن آرتھوپیڈک سرجن موجود نہیں تھا ،والدین نے وفاقی حکومت سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید