اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے انکشاف کیا ھے کہ نارتھ زون کی ڈیرہ اسماعیل خان کی چشمہ شوگر ملز کے 17 ملازمین کو اغوا کر لیا گیا ھے پسما نارتھ زون نے اغوا کی اس ھولناک واردات کا نوٹس لے کر اس واقعے کو انتہائی تشویشناک اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے ۔