راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نومولود بچے کی نعش قبرستان سے برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ پیرودھائی کو ڈی ایف سی ہیڈ کانسٹیبل مبین ضیاء نے بتایاکہ 15پر کال موصول ہوئی ،جس پر قبرستان خیابان سرسید پہنچا ،جہاں ایک نومولود بچے کی نعش پلاسٹک کے شاپر میں قبرستان میں پڑی تھی ،واضح رہے کہ نومولود بچے کی نعش کو اس سے پیچھا چھڑانے ،پیدائش کو چھپانے کے لئے رکھا گیا۔