• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی انرجی وہیکل پالیسی، الیکٹرک بائیک اور کاروں کی تعداد میں تیز ی سے اضافہ

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) نئی انرجی وہیکل پالیسی کے بعد پاکستان میں الیکٹرک بائیک اور کاروں کی تعداد میں تیز ی سے اضافہ ہو ا ، پاکستان میں دو لاکھ 40ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیوں اور الیکٹرک بائیک کی رجسٹریشن ہو چکی، 2025تک ملک میں الیکٹرک کاروں کی تعداد میں 80ہزار اضافہ ہو ا، اگرچہ الیکٹرک گاڑیوں کا مارکیٹ میں مجموعی شیئر ایک فیصد سے کم ہے لیکن چار اور تین پہیو ں والی الیکٹرک گاڑیاں 90ہزارسے زائد رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ سالانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد الیکٹرک بائیک کی رجسٹریشن ہو رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید