اسلام آباد (ساجد چوہدری )یوم دفاع پر سائبر حملوں کا خدشہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اہم اداروں کو 5 سے 7 ستمبر تک خصوصی سائبر سکیورٹی کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کر دی ، نیشنل سرٹ نے اہم نیٹ ورکس،سسٹمز،ویب سائٹس اور ڈیجیٹل سروسز کی مسلسل نگرانی کاالرٹ جاری کر دیا۔