اسلام آباد( تنویرہاشمی )ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس کے افسر کو کرپشن اور مس کنڈکٹ پر برطرف کر دیاگیا ، وزیراعظم نے گریڈ 18کے افسر خرم فرخ صدیقی کی کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر برطرفی کی سزا کی منظوری دی جس پر برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔