اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) اینٹی نارکوٹکس فورس کی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب کارروائی، اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے تعاون کے نتیجے میں افغانی منشیات سمگلنگ نیٹ ورک کیخلاف کولمبو سری لنکا میں مشترکہ آپریشن کے دوران کراچی اور کولمبو بندرگاہوں پر کنٹینرز سے مجموعی طو پر 671 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) ضبط کر لی گئی،افغان منشیات سمگلنگ نیٹ ورک کے 8 کارندے بھی گرفتار کر لئے گئے ۔