• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ حج سکیم ؛کمپنیوں نے پیکیج پورٹل پر اپ لوڈ کر دیئے

اسلام آباد (رانا غلام قادر) منظم کمپنیوں نے پرائیویٹ حج سکیم کیلئے پیکیج حج پورٹل پر اپ لوڈ کر دیے ، سکیم میں رواں برس 71ہزار 684نشستیں مختص ، پیکیج انتخاب اور ادائیگی کی آخری تاریخ 20 نومبر 2026مقرر ہے، پیکیج انتخاب اور ادائیگی بذریعہ پورٹل کرنی ہوگی۔ وزارت مذہبی امورکا کہناہے کہ کسی فرد، ایجنٹ یا کمپنی کو براہِ راست رقم کی ادائیگی سے گریز کیا جائے، تر جمان وزارت مذہبی امورکے مطابق پرائیویٹ حج سکیم تحت عازمین کو 16 بنیادی حج پیکیج کی سہولت فراہم کی گئی جن کی حد 14 لاکھ سے ساڑھے 37 لاکھ روپے مقر رہے ۔
اسلام آباد سے مزید