• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھرتی قواعد و ضوابط، پالیسی سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم کی جانب سے وفاقی حکومت کے بھرتی کے قواعد و ضوابط/بھرتی کی پالیسی سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو یہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے وفاقی حکومت میں بھرتیوں کے عمل کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا جس کا مقصد زیادہ شفافیت، بہتر کارکردگی، خالی آسامیوں پر سرعت سے بھرتی اور دستی طریقۂ کار و غیر ضروری مداخلت پر انحصار کم کرنا ہے۔ کمیٹی نے وفاقی حکومت میں بھرتیوں کے نظام کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اسلام آباد سے مزید