چیز کی لاگت میں ہوتی ہے کمی
پھر بھی قیمت میں کمی ہوتی نہیں
نام جس کمبخت کا مہنگائی ہے
اس کی شدّت میں کمی ہوتی نہیں
ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر سے ماہانہ 110 لیٹر پیٹرول سے زیادہ کے استعمال کے بعد فی لیٹر پیٹرول 10 ہزار تومان کا ملے گا جو پہلے 5 ہزار میں دستیاب تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائر بریگیڈ کی 60 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، حادثے کے بعد تمام پروازیں روک دی گئیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے پنجاب اور سندھ میں مخصوص خاندانوں کی حکومتیں بنتی آرہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیا زون امریکی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہو کر خلیج تک پھیلے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مئی2025 میں پاک فضائیہ نے افواج کی دیگر سروسز کیساتھ مثالی ہم آہنگی دکھائی۔
صدر آصف علی زرداری دورہ برطانیہ مکمل کر کے 8 ستمبر کو پاکستان روانہ ہوں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مستقبل کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردیا گیا۔
لاٹری کے 8 اگست کی قرعہ اندازی ڈرا میں اس شخص کے ٹکٹ کے تمام نمبرز میچ کر گئے، جس سے اسے 10 لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ ملا۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں ووٹ مت دیں لیکن اپنے حقوق کےلیے متحد ہوجائیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو کندھکوٹ، تنگوانی اور ٹھل منتقل کر دیا گیا، شدید زخمیوں کو سکھر منتقل کرنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
انفنٹیو کے آئندہ برس انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان فیفا نے کہ دیا۔ وہ 2016 سے فیفا کے صدر ہیں اور اب چوتھی مرتبہ تنظیم کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بیرونی محاذ پر پاکستانی کامیابیوں سے ہم زمین سے آسمان پر پہنچ گئے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ میں بدترین وڈیرہ نظام ہے، لوگوں کو جینےکا حق بھی نہیں، سندھ میں جو وڈیرے کے سامنے بات کرے اسے مار دیا جاتا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اب ہم معرکہ حق سے معرکہ معیشت کی جانب جارہے ہیں۔
ترجمان و ڈی سی او ریلویز کراچی نے مال گاڑی کے حادثے کے باعث بنداپ ٹریک کی جلد بحالی کی نوید سنادی۔
منعم ظفر نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی ٹیکس وفاقی حکومت براہ راست عوام سے وصول کررہی ہے، کل جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کا پہلا دور شروع ہو رہا ہے۔