اسلام آباد (ساجد چوہدری) حکومت نے سرکاری اداروں کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے اور حساس سرکاری معلومات کے تحفظ کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں، سرکاری اداروں اور تکنیکی عملے کیلئے قومی سائبر سکیورٹی ہینڈ بک جاری کردی، مقصد سرکاری اہلکاروں کو سائبر واقعات سے بچاؤ اور سرکاری نظام کی سکیورٹی مزید مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے ، ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سرکاری شعبے کے اداروں میں کام کرنے والے ملازمین، افسران، اہلکاروں اور تکنیکی عملے کے لیے سائبر سکیورٹی سے متعلق ایک عملی رہنما کتابچہ جاری کر دیا ہے۔