اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک کے دیگر حصوں کی طر ح راولپنڈی میں بھی جماعت اسلامی پنجاب کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر ناجائز بھتہ لیوی ٹیکس اور حکومت کی ظالمانہ عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف 9 ستمبر سے مری روڈ لیاقت باغ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا آغاز کیا جا ئے گا، دھر نے میں راولپنڈی اور اس کے گردونواح سے عوام الناس اور کارکنان جماعت روزانہ کی بنیاد پر شر یک ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے دفتر جماعت اسلامی راولپنڈی میں ضلع راولپنڈی،ضلع مری اور راولپنڈی سٹی کے امرائے زون، صدور جے آئی یوتھ، ضلع منتظم طلبہ عربیہ اور ضلعی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سمیت دیگر ذمہ داران کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔