• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کیا ہے؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتِ حال بتادی۔

ترجمان واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 67 ہزار 100 کیوسک ہے جبکہ اخراج 1 لاکھ 50 ہزار 400 کیوسک ہے، منگلا پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 29 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 300 کیوسک ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 84 ہزار 600 کیوسک ہے جبکہ اخراج 1 لاکھ 75 ہزار کیوسک ہے، ہیڈمرالہ پر چناب میں پانی کی آمد 46 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 300 کیوسک ہے۔

نوشہرہ پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 20 ہزار 700 کیوسک جبکہ اخراج 20 ہزار 700 کیوسک ہے، تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1453.60 فٹ ہے اور ذخیرہ 11 لاکھ 93 ہزار ایکڑ  فٹ ہے۔

واپڈا کے مطابق منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1168.80فٹ جبکہ ذخیرہ 25 لاکھ 29  ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 643.10 فٹ اور ذخیرہ 89 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 38 لاکھ 11ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید