اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) آئندہ پانچ سال کے لیے نئی آٹو پالیسی کی منظوری آئی ایم ایف سے مشاورت سے مشروط ، مزید التوا کا امکان،نئی پالیسی کا مسودہ تیار تاہم آئی ایم ایف کےساتھ جائزہ مذاکرات کے بعد حتمی منظوری دی جائے گی جس کے باعث آٹو پالیسی کی حتمی منطوری زیر التوا ء ہے اور نئی آٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کا اجراء میں مزید تاخیر کا امکان پیدا ہوگیا ہے ، وزارت صنعت وپیداوارکے معتبر ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی کا مسودہ تیار ہو چکا ہے تاہم آئی ایم ایف کی جائزہ ٹیم جو 23ستمبر سےپاکستان کا دورہ کرے گی مسودہ پرآئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔