• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے 11 سالہ پلان کی منظوری

اسلام آباد(ساجد چوہدری)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 58ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے11سالہ پلان کی منظوری دیدی،2035تک مجموعی نصب شدہ پیداواری صلاحیت62ہزار657میگاواٹ تک پہنچنے کا امکان ہے ، نیپرا نے انٹیگریٹڈ سسٹم پلان 2035-2025کی مشروط منظوری دی ہے جس کے تحت آئندہ 11سال میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے شعبوں میں مجموعی طور پر 58ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، پلان میں 26ہزار 45 میگاواٹ نئی پیداواری صلاحیت شامل کرنے کی تجویز ہے، جس میں 17ہزار 485میگاواٹ کمٹڈ اور 8ہزار 560میگاواٹ آپٹمائزڈ صلاحیت شامل ہوگی جبکہ 2ہزار 577میگاواٹ پرانی پیداواری صلاحیت ریٹائر کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید