اسلا م آباد(تنویر ہاشمی ) وفاقی حکومت نے مقامی طورپر تیار ہونیوالی 2000 سی سی تک ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کر دی۔ ذرائع کے مطابق مقامی طور پر تیار ہونیوالی 2000سی سی تک ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد 25فیصد سیلز ٹیکس کے بجائے 18فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا، وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق8مارچ 2023کے ایس آر او 297اور 8 مارچ 2024کو جاری ایس آر او نمبر 370میں ترمیم کردی گئی اور ایس آرا370میں نئی ترمیم شامل کی گئی۔